لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے کی جیلوں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے عائد پابندی ہٹا دی ہے۔
پنجاب کابینہ برائے خزانہ نے جیل حکام کو ایک ہزار سے زائد پوسٹوں پر بھرتی کی اجازت دیدی ہے۔ اجازت ملنے کے بعد جیلوں میں پیرا میڈیکل سٹاف سمیت وارڈر اور دیگر عملے کی بھرتیاں کی جائیں گی۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سختی سے ہدایت دی ہے کہ جیلوں میں بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں، کسی قسم کی سفارش یا میرٹ کے برعکس اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
محکمہ خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں پانچ ہزار سے زائد کی خالی آسامیوں پر ابتدائی طور پر 1 ہزار نئی بھرتی منظوری دی گئی ہے۔ جیلوں میں گریڈ 11 سے لے کر گریڈ ایک تک مختلف پوسٹوں پر بھرتی کی جائے گی۔