روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک روپیہ سستا

Published On 02 October,2020 04:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک روپیہ سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکی ڈالر کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے اور روپیہ تگڑا ہوتا جا رہا ہے، جس کے اثرات انٹر بینک اوراوپن مارکیٹ میں دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں ایک روپیہ سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 165 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے، انٹر بینک میں امریکی کرنسی 50 پیسے سستی ہونے کے بعد 164 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

26 اگست سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے سستا ہوچکا ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 93 پیسے سستا ہوچکا۔