لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور لیگی صدر میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف لاہور میں احتجاج کیا اور عمران خان استعفی دو کے نعرے لگائے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں حکومت مخالف احتجاج کیا اور نعرے بازی لگائے، احتجاج میں سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، عمران نذیر، عظمیٰ بخاری، رانا مشہور سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، پی ڈی ایم کی گیارہ جماعتیں کہتی ہیں عمران منتخب نہیں، تم دوسروں کے لیے’’گو‘‘گو‘‘کے نعرے لگاتے تھے، اب ’گوعمران گو’روعمران‘کا نعرہ لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ تم نے شہبازشریف کوگرفتارکرکے پنجابیوں کی عزت پرہاتھ ڈالا ہے۔ ہمیں جیلوں میں ڈال کرحکمرانوں تمہیں کیا ملا۔ خورشید شاہ طویل عرصے سے جیل کاٹ رہے ہیں، یہ کیسی جمہوریت اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں، احسن اقبال،شاہدخاقان عباسی،رانا ثنااللہ اورمیرے خلاف مقدمات بنائے گئے۔ حمزہ شہباز14ماہ سے جیل کاٹ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنا دیا گیا
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا سارا دن جھوٹ بولتے ہیں، قومی سلامتی کا مشیرامریکا کی امداد پرپلتا ہے، ان کے ترجمان کی دہری شہریت ہے، جب ان کی حکومت ختم ہوگی تویہ امریکا بھاگ جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم مار کھاتے رہے اور برداشت کرتے رہے، بتاؤنوازشریف نے کونسا جرم کیا۔ پہلے چوراوراب ہمیں غدارکہا جارہا ہے ملک کی خاطرخون دینے والوں کوغدارکہا جاریا ہے۔
ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں مقدمات ختم کرنے کے لیے احتجاج کرتے ہیں، بے شرمومقدمات تم آج سے نہیں بنارہے، شہبازشریف نے امانت اوردیانت کے ساتھ پنجاب کی خدمت کی۔ اپنے لیڈرشہبازشریف کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ کٹھ پتلی وزیراعظم کا جانا ٹہرچکا ہے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے حکم پراستعفی بھی دیں گے، ہم ان کی طرح استعفی نہیں دیں گے،اسمبلی میں کھڑے ہوکردیں گے۔ عمران اتنا ظلم کروجتنا برداشت کرسکو۔ عمران نے کشمیرکا سودا کیا۔ عمران نیازی کہتا تھا مودی جیتے گا توکشمیرکا فیصلہ کرے گا۔