پشاور (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں سرکاری افسر کو پروٹوکول دینے پر پابندی عائد کردی گئی۔
ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی طرف سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولز کے سٹوڈنٹس وی آئی پیز کو پروٹوکول نہیں دیں گے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ طلبہ اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں اور انہیں تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
دوسری جانب، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے کرونا کے پیش نظر سکولوں میں اسمبلی اور بریک پر پابندی لگا دی ہےجبکہ پرائمری، مڈل اور ہائی سکولوں کی اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق جمعہ کے دن صرف پانچ پیریڈ لئے جائینگے، ہائی سکول کی حاضری صبح 8 بجکر 10 منٹ اور چھٹی ڈیڑھ بجے ہوگی، پرائمری سکولوں کا ساڑھے بجے حاضری جبکہ ساڑھے 12 بجے چھٹی ہوگی۔