اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں جمہوریت کا پرچار دھوکہ، سینئر لوگ ہاتھ باندھ کر آپ کا انتظار کرتے ہیں، جمہوریت کا آغاز اپنی پارٹی سے کریں۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا دنیا میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ پارٹی ایک شخص کے نام پر کھڑی کی جائے، اس کا مطلب یہ ہے کہ پارٹی کا نظریہ صرف ایک شخص کا ذاتی مفاد ہے، ورکرز اس شخص کے غلاموں کے طور پر فرائض انجام دیں گے، ایسی پارٹی سے جمہوریت کا پرچار منافقت ہے۔