لاہور: (ویب ڈیسک) پاسپورٹ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست میں پاکستان 70 ویں نمبر پر ہے اور پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد 38 ممالک کا بغیر ویزہ سفر کرسکتے ہیں، ان میں 8 ممالک کا ویزہ فری ہے، 30 ممالک ایسے ہیں جہاں اترنے کے بعد انہیں ویزہ حاصل کرنا ہوگا۔
طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں نیوزی لینڈ کا نمبر پہلا رہا جبکہ سب سے آخر پر عراق کا نام موجود ہے۔
نیوزی لینڈ کے بعد جرمنی، آسٹریا، لگزمبرگ، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، جاپان، جنوبی کوریا اور اسٹریلیا کا فہرست میں دوسرا نمبر ہے۔
فہرست میں تیسرے نمبر پر سویڈن ، بیلجیئم ، فرانس ، فن لینڈ ، اٹلی اور سپین ہیں ۔ چوتھے نمبر پر نیدر لینڈ ، ڈنمارک ، پرتگال ، لوتھانیا، ناروے ، آئیس لینڈ ، برطانیہ اور کینیڈا ہیں۔
اس فہرست میں متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کا نمبر 13 واں ہے ، یو اے ای کو 55 ممالک میں ویزا فری اینٹری سہولت حاصل ہے جبکہ 48 ممالک میں پہنچنے پر بھی ویزا مل سکتا ہے تاہم 95 ایسے ملک ہیں جہاں جانے کیلئے پہلے سے ویزا لینا ضروری ہے۔
پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق بھارت 58 ویں نمبر پر ہے جب کہ عراق اور افغانستان 75 ویں یعنی آخری نمبرپر ہیں۔