کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی دھمکیوں کے باوجود جدوجہد جاری ہے، حکمرانوں سے چھٹکارے کی تحریک ضرور کامیاب ہو گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی13ویں برسی پر پیغام میں کہا کہ پیپلزپارٹی سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، پارٹی کارکنان نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے شہادتیں قبول کیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم جمہوریت پسند پارٹیوں کا سیاسی اتحاد ہے،یہ سیاسی اتحاد جمہوریت،معیشت اور خارجہ پالیسی کو درپیش برائیوں سے نجات کیلئے ہے،۔
چیردمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ شہدائے کارساز کو کو جمہوریت پسند کارکنوں کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔