اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھوٹان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان کو بدھ مت کے ورثے کا امین ہونے پر فخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے وبا کے دوران اقدامات پر بھوٹانی وزیراعظم کو سراہا ، دونوں رہنماوں کا وبا کے دوران اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران خان نے ترقی پذیر ممالک پر کورونا کے منفی اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں وزیر اعظم نے منفی معاشی اثرات کے باعث "قرض سے متعلق عالمی اقدامات پر بھی زور دیا۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کی توجہ قیمتی جانوں کے تحفظ اور معیشت کو متحرک کرنے پر مرکوز رہی اور سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اور دیگر اقدامات کی وجہ سے کورونا وباء کو بڑھنے سے روکا۔
Prime Minister @ImranKhanPTI spoke to H.E Dr. Lotay Tshering, Prime Minister of the Kingdom of Bhutan (@PMBhutan), earlier today. pic.twitter.com/FVg0lrt3ZO
— Prime Minister s Office, Pakistan (@PakPMO) October 22, 2020
عمران خان نے بھوٹانی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھوٹان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان کو بدھ مت کے ورثے کا امین ہونے پر فخر ہے، پاکستان بھوٹان سے آنے والے زائرین کو بدھ مت کے مقدس مقامات پر خوش آمدید کہے گا۔