مکس اچار پارٹی کی آشا، تماشہ اور بھاشا سارا پاکستان جان چکا ہے: فیاض الحسن

Published On 23 October,2020 03:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مکس اچار پارٹی کی آشا، تماشہ اور بھاشا سارا پاکستان جان چکا ہے، ان کی آشا، تماشہ اور بھاشا آپس میں رتی برابر مطابقت نہیں رکھتی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں فیاض الحسن چوہان نے کہا آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن میں شامل تمام لوگ منافقت کے بے تاج بادشاہ ہیں، ان کی آشا اور خواہش این آر او کی ہے، ان کا تماشا کرپشن لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کا ہے اور ان کی بھاشا  ووٹ کو عزت دو  ہے۔

 

Advertisement