باجوڑ: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کی کوشش کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے قبائلی ضلع باجوڑ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی افراتفری اور انتشار کی سیاست ناکام ہوگئی ہے، اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کی کوششیں کر رہی ہے، حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، بلا امیتاز احتساب اور شفافیت تحریک انصاف کا عوام سے وعدہ ہے۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے باجوڑ خار میں سب جیل کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کا افتتاح بھی کیا۔