لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گندم کی آئندہ فصل کے لئے قیمت کا اعلان کر دیا۔ پنجاب حکومت نے گندم کی آئندہ فصل کے لئے قیمت سولہ سو روپے من مقرر کر دی۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گندم کی آئندہ فصل کی قیمت میں 200 روپے من کا اضافہ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف حکومت نے اپنی کسان دوست پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پچھلی حکومت نے گندم کی قیمت کو 1300 روپے پر منجمد رکھا۔ سابق حکومت کے فیصلے کے باعث کسان پس کر رہ گئے تھے اور پیداور میں بھی کمی آئی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کے برعکس فصل کی کٹائی کی بجائے اس سال ہم نے فصل کی بوائی کے وقت سپورٹ پرائس کا اعلان کیا ہے تاکہ کسان کو فیصلہ سازی میں آسانی ہو۔