کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے سابق وزیرخزانہ خالد لانگو نے فرانس میں حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجا اپنے گھر میں موجود فرانسیسی اشیاء تلف کردیں۔
کوئٹہ میں سابق وزیرخزانہ میر خالد لانگو نے اپنے زیر استعمال فرانسیسی اشیاء تلف کردیں جن میں پرفیوم، جوتے اور سکارف شامل تھے۔ خالد لانگو کا کہنا تھا کہ ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ فرانس کی بنی چیزوں کا بائیکاٹ کرکے حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے فرانس کے خلاف اپنی بھرپور نفرت کا اظہار کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکے جاری کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ مسلمان اپنے پیغمبر صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر مرنے مٹنے کو تیار ہیں۔ ان کا ضیمر گوارہ نہیں کرتا کہ وہ فرانسیسی چیزیں استعمال کریں۔