اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کو بھارت چلے جانا چاہئے، حکومت دشمنی میں سیاسی جماعتوں نے ہر حد پار کر دی۔
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا ایاز صادق کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کیلئے درخواستیں آئی ہیں، ننکانہ صاحب لاہور اور اسلام آباد میں دی گٸی درخواستوں کو قانونی مشاورت کے لیے بھیج دیا ہے، ایک ایک فوجی کے گھر میں تین تین شہید ہیں، دہشت گردوں نے حاجی غلام احمد بلور اور افتخار احمد کے بیٹے کو مار دیا۔
اعجاز شاہ نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف بھی جلد پاکستان آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کورونا واٸرس کی شرح اوپر جا رہی ہے، لوگوں کو چاہیے کے احتیاط کریں، اگر کورونا واٸرس کی شرح بڑھی تو لاک ڈاون ہوگا۔
دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا قانون کے مطابق ایاز کازب کو سزا دینا ہوگی ورنہ یہ کینسر اور پھیلے گا، اس بار معافی تلافی مان لی گئی تو یہ اگلی بار اس سے بھی بری اور گری ہوئی باتیں کریں گے، ریاست کو قانون کے مطابق عمل کرنا ہو گا، ہمیشہ کی طرح مولانا فتنے اور شر کی حمایت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔