اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں سیاست اور جرم کو الگ رکھنا ہوگا، قوم نوازشریف کے مفادات اور قومی مفادات میں فرق سمجھتی ہے۔
وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اور جرم کو الگ رکھنا ہوگا، سیاست اور پاکستان کے قومی مفاد میں سرخ لکیر کو ماننا ہوگا۔
سیاست اور جرم کو الگ رکھنا ہوگا۔ سیاست اور پاکستان کے قومی مفاد میں سرخ لکیر کو ماننا ہوگا۔ نوازشریف کے مفادات اور قومی مفادات میں فرق قوم سمجھتی ہے۔ نوازشریف کے حواریوں کو بھی یہ ماننا پڑے گا۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) November 1, 2020
ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم نوازشریف کے مفادات اور قومی مفادات میں فرق سمجھتی ہے، نوازشریف کے حواریوں کو بھی یہ ماننا پڑے گا۔