سرکاری سکول میں خواجہ سراؤں کا مجرا، شہرام ترکئی کا نوٹس، ہیڈ ٹیچر اور چوکیدار معطل

Published On 02 November,2020 08:57 pm

پشاور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے سرکاری سکول میں خواجہ سراؤں کے مجرے کا نوٹس لیتے ہوئے ہیڈ ٹیچر اور چوکیدار کو معطل کر دیا ہے۔

پشاور کے علاقہ ورسک روڈ پر گورنمنٹ پرائمری سکول چندن قلعہ میں گزشتہ روز خواجہ سراؤں کا مجرے کا انعقاد کیا گیا تھا جس پر وزیر تعلیم شہرام خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ہیڈ ٹیچر اور چوکیدار کو معطل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے دونوں کے معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے معاملے کی شفاف تحقیقات کے لئے پرنسپل ہائر سکینڈری سکول کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔

انکوائری آفیسر کو تین دن کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں میں اس قسم کے پروگرام کرنے کی بالکل اجازت نہیں، معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔