لاہور: (ویب ڈیسک) زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، ظفر گوہر، عبداللہ شفیق اور محمد حسنین کو سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ تینوں کھلاڑیوں کو عابد علی، عماد وسیم اور حارث رؤف کی جگہ شامل کیا ہے۔
15 member squad for the 3rd #PAKvZIM ODI announced
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 2, 2020
Imam ul Haq
Fakhar Zaman
Haider Ali
Babar Azam (c)
Abdullah Shafiq
Mohammad Rizwan (wk)
Iftikhar Ahmed
Khushdil Shah
Faheem Ashraf
Zafar Gohar
Usman Qadir
Wahab Riaz
Shaheen Afridi
Mohammad Hasnain
Musa Khan#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/visRcH6p3m
ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کل پچ دیکھ کر ان میں سے کسی کو موقع دینے کا فیصلہ کریں گے، گزشتہ میچ میں مثبت کرکٹ کھیلی گئی، جس پر خوشی ہے زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ 15 رکنی قومی سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، ظفر گوہر، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، محمد حسنین اور موسی خان شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل بروز منگل کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔