اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے سیاسی رہنماؤں کو دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھاندلی کا شور مچانے والے لیڈروں کو دعوت دیتا ہوں، مجھے بتائیں کہاں دھاندلی ہو رہی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بلاوجہ واویلا مچایا جا رہا ہے۔ گلگت بلتستان میں صاف اور شفاف الیکشن ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کی۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں کے 95 افراد کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
راجہ شہباز کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کو دیکھ کر کوڈ آف کنڈکٹ بنایا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کا ماحول اب تک پرامن ہے، کہیں کوئی مسئلہ ہے تو بتایا جائے۔