کھڈی کا کپڑا قدیم ثقافت کا آئینہ دار، ہنر سے جڑے افراد فن زندہ رکھنے کیلئے کوشاں

Published On 13 November,2020 03:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کھڈی کا کپڑا قدیم ثقافت کا آئینہ دار ہے، آج کے مشینی دور میں کھڈی پر کپڑا بننے کی روایت ختم ہوتی جا رہی ہے لیکن اس ہنر سے جڑے افراد یہ فن ہمیشہ زندہ رکھنے کیلئے کوشاں ہیں۔

کھڈی پر تیزی سے چلتے ہاتھ ، پاؤں صدیوں کی یاد سموئے ہوئےہیں، منفرد فن آج بھی زندہ ہے جس کے ذریعے دیکھتے ہی دیکھتے دھاگے، کپڑے کی شکل میں ہیں ڈھل جاتے ہیں۔ چرخے پر سوت کاتنا، پھر رنگ برنگے دھاگوں کو کھڈی پر ایک خاص ترتیب سے باندھ کر کپڑا بُننے کے لیے خاص مہارت چاہئے ورنہ ذرا سی غفلت ساری محنت برباد کر سکتی ہے۔ کھڈی پر بُنتے قالین توجہ کا مرکز ہیں تو ٹھٹھرتی رتوں میں ہاتھ سے بنی شالز خواتین کو خوب بھاتی ہیں، واقعی ہاتھوں کے فن کا مشین سے کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ دستکاری میں سچائی اور خلوص ہے۔

ہنر مندوں کا کہنا ہے کہ یہ قدیم ہنر کہیں وقت کی دھول میں گم نہ ہو جائے، اس لیے ہم سب کو مل کر اسے بچانا ہو گا۔