وزیراعلیٰ خیبرپی کے کا 2 تھانوں کے محرر معطل، قتل کے ملزمان گرفتار کرنےکا حکم

Published On 24 November,2020 01:53 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے شہری کی شکایت پرچمکنی اورتھانہ گلبہارکے محررمعطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، کوہاٹ میں شہری سے زمین کے انتقال میں رشوت لینے کی شکایت پر تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے اخپل کمپلینٹ سیل کا دورہ کیا اور بذریعہ ٹیلیفون شہریوں سے براہ راست شکایات سنیں، پشاور کے شہری کی شکایت پرچمکنی اور تھانہ گلبہارکے محررمعطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ نے دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوزکو لائن حاضر کرکے جواب طلبی کی ہدایت بھی کی۔

کوہاٹ کے شہری کی زمین کے انتقال میں رشوت لینے کی شکایت پر کمشنر کوہاٹ کو تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کا حکم دیا جبکہ الزام ثابت ہونے پر پٹواری کو گھربھیجنے کا حکم بھی دیا۔ ہنگو کے شہری کی شکایت پرقتل کےملزمان کوایک ہفتےکےاندرگرفتار کرنےکا حکم دیا۔ صفائی ستھرائی سے متعلق شکایت پر ٹی ایم او ٹاون تھری سے وضاحت طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے کےلئےکملینٹ سیل مزید فعال بنایا جائیگا۔