اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باوجود ٹیکسٹائل کے شعبہ میں نمایاں ترقی ہوئی اور برآمدی آرڈرز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ملنے والے ڈیمانڈ اینڈ ایکسپورٹ آرڈرز میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، وزارت تجارت اور صنعت کو احکامات دیئے ہیں کہ اس بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے ٹیکسٹائل کے شعبہ کی ہر ممکن معاونت کریں۔
As the Faisalabad textile industry sees a massive rise in demand & export orders, I have instructed the Commerce & Industries Ministries to ensure all necessary support to the textile sector to enable them to meet their growing demands.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 25, 2020
عمران خان نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ کورونا کے باوجود معیشت میں ہونے والی مثبت پیشرفت میں سے ایک ہے۔