پاک فوج کے 6میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی، آئی ایس پی آر

Published On 25 November,2020 01:05 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز)پاک فوج کے 6میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے جن میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی شامل ہیں۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق اعلی سطح پر ترقی پانے والوں میں پاک فوج کے 6 میجر جنرلز شامل ہیں جن میں میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات ، میجر جنرل آصف غفور اور میجر جنرل سلمان فیاض غنی کو ترقی دی گئی ہے، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل محمد علی بھی پروموشن پانے والوں میں شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں مزید تقررو تبادلے بھی کئے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل محمدعبدالعزیزکو کورکمانڈرلاہور، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کورکمانڈرکراچی ، لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کورکمانڈر سدرن کمانڈ کوئٹہ، لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کو کور کمانڈر ملتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی کو کمانڈرآرمی اسٹریٹجک فورس تعینات کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو انسپکٹر جنرل آرمز، لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن اور لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو ملٹری سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور بطور آئی جی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی فرائض سرانجام دیں گے۔

 

 

 

Advertisement