'مفاد پرست پی ڈی ایم کے بیروزگار سیاستدان ہوس اقتدار میں اندھے ہوچکے'

Published On 30 November,2020 09:47 am

لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مفاد پرست پی ڈی ایم کے بیروزگار سیاستدان ہوس اقتدار میں اندھے ہوچکے ہیں، پی ڈی ایم عوام کی زندگی کو مسلسل خطرے میں ڈالنے سے باز نہیں آ رہی۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم بار بار کورونا کے پھیلاؤ کیلئے دوستانہ ماحول فراہم کر رہی ہے، پیپلزپارٹی خود سندھ کے کئی اضلاع کورونا کے پیش نظر بند کر چکی ہے، منافقت کی انتہا ہے کہ جلسے کیلئے سندھ سے لوگ لائے جا رہے ہیں، پی ڈی ایم کا بیروزگار ٹولہ اپنی سیاسی بیروزگاری کا بدلہ پنجاب کے عوام سے لے رہا ہے۔
 

Advertisement