وزیراعظم کا آج گلگت جانے کا پروگرام، کابینہ کی حلف برداری تقریب میں شریک ہونگے

Published On 02 December,2020 10:57 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا آج گلگت بلتستان جانے کا پروگرام، کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے، عمران خان نئے نیشنل پارکس کا افتتاح بھی کریں گے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان حکومت کی 14 اراکین پر مشتمل کابینہ کی منظوری دے دی گئیں۔ وزیر اعظم عمران خان آج کابینہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

راجہ زکریا اور عبیداللہ بیگ کو سینئر وزیر کا درجہ دیدیا گیا۔ راجا زکریا کو جنگلات وائلڈ لائف ماحولیات مقرر کیا گیا۔ فتح اللہ کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و اطلاعات مقرر کیا گیا جبکہ حاجی عبدالحمید کو لوکل گورنمنٹ کی وزارت دی گئی ہے۔

مشتاق حسین کو واٹر اینڈ پاور کی منسٹری مل گئی، راجا اعظم کو وزیر تعلیم مقرر کیا گیا، حاجی شاہ بیگ کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن زکوٰۃ عشر بنا دیا گیا۔ شمس الحق لون اور سید سہیل عباس مشیر برائے وزیر اعلیٰ مقرر کر دیئے گئے۔ الیاس صدیقی، محبوب علی خان، حیدر خان وزیر اعلیٰ کے معاونین ہونگے۔

نوشاد عالم اور شمس الدین وزیر کوارڈینٹر مقررجبکہ صوبائی وزیر قانون کی اضافی ذمہ داری وزیر اعلیٰ کے پاس موجود رہے گی۔
 

Advertisement