پشاور: مومن ٹاؤن میں گیس لیکج سے دھماکا، گھر میں موجود 6 افراد زخمی

Published On 04 December,2020 10:21 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے دلزاک روڈ مومن ٹاون گھر میں گیس لیکج سے دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پشاور کے علاقے دلزاک روڈ مومن ٹاون میں گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈینگ ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔