گندم، چینی کی قلت کیخلاف درخواست، پنجاب حکومت کو تفصیلی جواب دینے کیلئے مہلت

Published On 04 December,2020 12:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے گندم اور چینی کی قلت اور اس کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو تفصیلی جواب دینے کیلئے مہلت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست پر تفصیلی جواب داخل نہ کرنے برہمی کا اظہار کیا۔ پنجاب حکومت نے جواب داخل کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔

عدالت نے ہدایت کی آئندہ سماعت پر بتایا جائے کہ گندم اور چینی کی قلت اور قیمت میں اضافے پر کیا اقدامات اور کارروائی کی گئی۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ بتایا جائے کہ گندم اور چینی کتنی درآمد کی گئی اور کس قیمت پر مل رہی ہے۔ عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 3 ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔
 

Advertisement