لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے دوسری جے آئی ٹی کی تتشکیل کے خلاف کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں 7 ججز پر مشتمل لارجر بنچ 7 دسمبر کو سماعت کرے گا۔
7 رکنی لارجر بنچ میں جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس ملک شہزاد احمد، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، جسٹس اسجد جاوید، جسٹس فاروق حیدر شامل ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے دوسری جے آئی ٹی تشکیل دینے کا نوٹفکیشن معطل کر رکھا ہے۔