پالیسی نہیں بدلی، پاکستانیوں کو سعودی عرب سے واپس نہیں بھیج رہے: سعودی سفیر

Published On 10 December,2020 04:09 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سعودی سفیر نواف المالکی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کیلئے ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پاکستانیوں کو سعودی عرب سے واپس بھی نہیں بھیجا جارہا۔

شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارہ برائے پاکستان کے زیر اہتمام ونٹر ریلیف پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف المالکی کا مزید کہنا تھا کہ صرف ان لوگوں کو واپس بھیجا جاتا ہے جن کے پاس ضروری دستاویزات نہیں ہیں، صرف پاکستانی نہیں کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والے ہوں ان کے لئے قانون ایک ہی ہے۔ اقامہ اور ویزا رکھنے والوں کو واپس نہیں بھیجا جاتا۔

سعودی سفیرکا کہنا تھا کہ کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی طرف سے موسم سرما کا ریلیف پیکیج تقسیم کیا جا رہا ہے جس میں سرد علاقوں کے مستحق افراد میں گرم کپڑے تقسیم کئے جائیں گے ۔
 

Advertisement