بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 55 سالہ خاتون شدید زخمی

Published On 10 December,2020 11:27 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائر بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ حالیہ اشتعال انگیز فائرنگ سے 55 سالہ خاتون زخمی ہو گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں اور توپخانے کا استعمال کیا گیا۔ بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 55 سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی: بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے 2 جوان شہید

یاد رہے کہ گزشتہ رات ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے تھے۔ بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس سے لانس نائیک طارق اور سپاہی زروف جام شہادت نوش کر گئے۔ پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کی، جس سے بھارتی فورسز کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا۔
 

Advertisement