کراچی: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم کی حکومت گراؤ تحریک ایک قدم اور آگے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے تمام ارکان کو استعفے بلاول ہاؤس جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان بھی استعفی جمع کرائیں گے، پی پی کی اعلی قیادت نے سندھ اسمبلی کے تمام ارکان کو استعفی بلاول ہاوس میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ اراکین سندھ اسمبلی کو سپیکر کے نام ہاتھ سے تحریر کردہ استعفے لکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام ارکان سندھ اسمبلی 14 دسمبر تک اپنے استعفے چیئرمین سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں۔
یاد رہے پی ڈی ایم جماعتوں میں استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کرانے کا فیصلہ ہوا تھا۔