قصور: (دنیا نیوز) قصور کے نواحی گاؤں سہاری روڑ پر مضر صحت کھانا کھانے سے ماں اور 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک کی حالت بگڑ گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق تنویر نامی شخص نے رات گئے اپنی فیملی کو کھانا باہر سے لا کر دیا، جس کے کھانے سے خاندان کے لوگوں کی حالت غیر ہوگئی، آسیہ، طیب، افضل اور اقرا جاں بحق ہوگئی جبکہ تنویر کو خطرناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا، نعشوں کو فوری طور پر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کیا جائیگا۔