عوام ایس اوپیز پر عمل پیرا ہو کر اجتماع میں شرکت سے گریز کریں: شبلی فراز

Published On 12 December,2020 04:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عوام ایس اوپیز پر سختی سے عمل پیرا ہو کر اجتماع میں شرکت کرنے سے گریز کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ‏ہمیں عوام کی صحت اور انکی زندگیوں کا تحفظ مقدم ہے، عوام سے اپیل ہےکہ وہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل پیرا ہو کر ہر ایسےاجتماع یا سرگرمی سےگریزکریں جو ان کی صحت اورزندگیوں کو خطرے میں ڈالے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے،اس سے نبردآزما ہونے کیلئے مزید مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔