اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کو چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
نئے چیئرمین این ڈی ایم اے کیلئے تین ناموں پر مشتمل سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی گئی تھی۔ کابینہ کو بھجوائی گئی سمری میں لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز، کیپٹن (ر) شیر عالم محسود اور ندیم ارشاد کیانی کے نام شامل تھے۔ رہے کہ شیر عالم محسود اور ندیم ارشاد کیانی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔
خیال رہے کہ این ڈی ایم اے کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کچھ روز قبل اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے الوداعی ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی خدمات کو سراہا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی الوداعی ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل افضل کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔