سینیٹ انتخابات وقت سے پہلے کرائیں گے: وزیراعظم عمران خان کا اعلان

Published On 16 December,2020 03:48 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے کروائیں گے، شو آف ہینڈز کے ذریعے الیکشن کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں، اٹارنی جنرل نے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے لیے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ آسان ہوتا ہے، ہم نے 20 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالا، ہم شفاف انتخابات پر یقین رکھتے ہیں، ڈائیلاگ کی بات کی تو اپوزیشن نے 34 صفحات کا این آر او مانگ لیا، این آر او کسی صورت نہیں دوں گا۔

محدود وسائل کے باوجود پی آئی سی پشاور کی تکمیل قابل تحسین ہے: وزیراعظم

عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے خلاف کیسز ہماری حکومت میں نہیں بنے، اپوزیشن جن کیسز کا سامنا کر رہی وہ ماضی میں قائم ہوئے، ہماری حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، پہلے دن کہا تھا یہ سارے چور ڈاکو اکھٹے ہو جائیں گے، آج پی ڈی ایم کے نام پر یہ سارے ایک ہو چکے ہیں، یہ کہتے ہیں ہم نے کب این آر او مانگا، انہوں نے نیب ترامیم کے معاملے پر لکھ کر این آر او مانگا، انہوں نے جو ترامیم دیں اس کا مطلب نیب کو دفن کرنے کے مترادف تھا، پوری قوم نے دیکھا جب یہ جلسہ کر رہے تھے تو میں کتنا پریشان تھا۔
 

Advertisement