نیب، ایف آئی اے کو آٹا چوری میں 225 ارب کا ڈاکا نظر نہیں آتا ؟ مریم اورنگزیب

Published On 19 December,2020 12:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب، ایف آئی اے کو آٹا چوری میں 225 ارب کا ڈاکا نظر نہیں آتا ؟ بی آر ٹی پشاور، بلین ٹری کی اربوں کی چوری کیوں نظر نہیں آتی؟۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ 122 ارب کا دن دیہاڑے ڈاکہ ڈالنے والوں کا فیس نظر کیوں نہیں آتا ؟ نیب اور ایف آئی کو 400 ارب کی چینی چوری کرنے والے کیوں نہیں نظر آتے؟، نیب اور ایف آئی کو ہزاروں ارب کی دوائیاں چوری کرنے والوں کے فیس کیوں نہیں نظر آتے؟ بلین ٹری کی اربوں روپے کی چوری کا سونامی لانے والے کیوں نہیں نظر آتے؟ نیب اور ایف آئی کو 23 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کی ڈکیتی کرنے والوں کے فیس کیوں نہیں نظر آتے؟ نیب اور ایف آئی اے اڑھائی سال سے کمروں میں لگے فیس بدلیں۔