لاہور: (دنیا نیوز) کھوکھر پیلس کی غیرقانونی دیوار کامعاملے پر ایل ڈی اے اورپولیس کو شدید مزاحمت کاسامنا کرنا پڑا، مظاہرین آپریشن روکنے کیلئے بلڈوزر پرچڑھ گئے۔ ایل ڈی اے ٹیم کھوکھر برادران کے وکلاءسےمذاکرات کےبعد واپس چلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع ن لیگی ممبران اسمبلی افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کی رہائش گاہ کھوکھر پیلس کی دیوار گرانے میں حکومتی اداروں کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین مشینری کے اوپر چڑھ گئے اور اداروں کو کارروائی سے روکا لیگی کارکنان اور مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی، آپریشن ملتوی کرنا پڑا۔
لیگی رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہاں کا ایک ایک مرلہ قانونی ہے، مجھے اور عوام کو جو سزا دی جارہی ہے وہ 13 دسمبر کے جلسے کا نتیجہ ہے۔ ڈی جی اور وی سی ایل ڈی اے ہوش کے ناخن لیں۔
ڈائر یکٹر ٹاؤن پلاننگ کے مطابق کھوکھر برادران نے 46 کنال جگہ کو غیر قانونی طور پر کھوکھر پیلس میں شامل کر کے چار دیواری کی جب ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو تب بھی ہمیں کوئی عدالتی حکم امتناعی نہیں دیا گیا۔
ترجمان ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ملتوی کیا گیا