لاہور: (دنیا نیوز)لاہور کے پوش علاقے میں لڑکی آپے سے باہر، جھگڑا کرنے سے منع کرنے پر آؤٹ آف کنٹرول ہو گئی، گالم گلوچ کے بعد اے ایس آئی اور کانسٹیبل پر تھپڑ برسا دیئے۔ سی سی پی او لاہور کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
لاہور فیز فائیو میں کافی شاپ کے باہر غیر ملکی خاتوں آپے سے باہر ہوگئی، لڑکی اور اس کے ساتھ آئے لڑکے نے ہوٹل ملازمین کے ساتھ بدتمیزی کی، اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی۔
خاتون آو دیکھا نہ تاو اے ایس آئی اور کانسٹیبل پر برس پڑی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وردی میں موجود پولیس اہلکار کو لڑکی کی جانب سے گالیاں دی گئیں اور تھپڑ مارے گئے۔ واقعہ ڈیفنس فیز 5 میں کافی شاپ کے باہر پیش آیا۔ لاہور پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ سی سی پی اور لاہور عمر شیخ کے حکم پر خاتون اور اس کے ساتھ مرد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔