کراچی: پاپوش نگر میں واقع نجی بینک میں دھماکہ، عمارت کو جزوی نقصان

Published On 25 December,2020 01:45 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں واقع نجی بینک میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، رینجرز اور پولیس کی ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئیں۔

پولیس کے مطابق بینک عام تعطیل کے سبب آج بند تھا، دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کسی شہری کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضی نے بتایا کہ دھماکا چھوٹی نوعیت کا ہے، تخریب کاری کا واقعہ نہیں لگتا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا ممکنہ طور پر اے سی یا سیلنڈر کا ہے، مزید جانچ پرتال جاری ہے۔