اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ کے ڈپٹی چیئر مین سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے۔ نیب نوٹسز کا عدالت میں جواب دوں گا۔ پارلیمنٹ فورم پر معاملات کو اٹھاوں گا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے مزار قائدؒ پر حاضری دی۔ سلیم مانڈوی والا نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا قائداعظم چاہتےتھےپاکستان دنیاکیلئےمثال بنے۔ قائداعظم کےخوابوں کوپایہ تکمیل تک پہنچاناچاہیئے۔ قانون سب کیلئےبرابرہوناچاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ فورم پر معاملات اٹھاؤں گا۔۔نیب نوٹسزکا عدالت میں جواب دوں گا۔ فضل الرحمان کواب نوٹسز کا کیا فائدہ،ایک سال پہلےدیتے۔ الیکشن کمیشن نےکہہ دیا سینیٹ انتخابات وقت پرہوں گے۔