کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کشمیر کالونی میں گھر میں آگ لگنے کے باعث 3 بچے جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔
کراچی کے علاقے کشمیر کالونی میں صبح سویرے گھر میں اچانک آگ بھٹرک اٹھی، جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے۔ آگ لگنے کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن آگ پر قابو پانے میں ناکام رہے۔ فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔
پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ جاں بحق بچوں میں 6 سالہ حمزہ فیاض، 5 سالہ ثانیہ اور 1 سالہ عمیمہ شامل ہیں۔ زخمیوں میں والد فیاض، والدہ سعیدہ مائی اور 7 سالہ بچی سلمی شامل ہیں۔ عمارت 2 منزلہ تھی، متاثرہ فیملی گراؤنڈ منزل پر رہائش پذیر تھی۔