راولپنڈی: (روزنامہ دنیا) اے جی پی آر کے گریڈ 22 کے آفیسر خرم ہمایوں نے اپنے گھر پر خود کشی کر لی۔ کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس خرم ہمایوں تھانہ روات کے علاقہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر تھے۔
پولیس کے مطابق خرم ہمایوں نے خود کو سر پر گولی ماری اور موقع پر دم توڑ دیا۔ پولیس کو ان کے خانساماں افضل نے بتایا کہ خرم ہمایوں کی اہلیہ اور بچے دو دن سے شہر سے باہر تھے اور وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔
پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ خرم ہمایوں کے خلاف نیب میں انکوائری جاری تھی۔ ان پر ٹیکسوں کے حوالے سے الزامات تھے۔ وہ اس انکوائری اور گھریلو مسائل کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے بہت پریشان تھے۔