اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 82 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 258 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 362 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 184 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 39 ہزار 341، سندھ میں 2 لاکھ 16 ہزار 632، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 23، بلوچستان میں 18 ہزار 181، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 862، اسلام آباد میں 38 ہزار 20 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 303 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 67 لاکھ 75 ہزار 307 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 229 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 38 ہزار 974 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 264 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 82 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 258 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 85، سندھ میں 3 ہزار 582، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 661، اسلام آباد میں 421، بلوچستان میں 184، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 224 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔