کورونا کی دوسری لہر کا زور نہ ٹوٹ سکا، مزید 53 افراد جان سے گئے

Published On 03 January,2021 10:06 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کی دوسری لہر کا زور نہ ٹوٹ سکا، مزید 53 افراد جان سے گئے۔ اب تک دس ہزار تین سو گیارہ اموات ہو گئیں، دو ہزار 272 نئے مریض سامنے آ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شما ر کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 2272 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے مزید 53 افراد جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی اب تک مجموعی تعداد 10 ہزار 311 تک پہنچ گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 663 بتائی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 392 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں اب تک 68 لاکھ 19 ہزار 699 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار 634 ہوگئی، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 660 ہے۔

کیسز کے لحاظ سے سندھ پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 17 ہزار 636 افراد متاثر ہیں، خیبرپختونخوا 59 ہزار 255 ، پنجاب میں 1لاکھ40 ہزار188 ، اسلام آباد 38 ہزار 146، بلوچستان میں18 ہزار 218 ، آزادکشمیر میں 8 ہزار325کیسز ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار866ہو گئی۔ وبا سے متاثرہ ایک ہزار 784 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
 

Advertisement