اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا مقصد ملکی بہتری نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے، وہ اسلام کا نام استعمال کر کے اسلام آباد کے خواب دیکھ رہے ہیں۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ اقتدار کی لالچ میں مولانا در در کی خاک چھان رہے ہیں، فضل الرحمان اپنی اور اپنے حواریوں کی کرپشن بچانے کیلئے اداروں کے خلاف بات کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کی کسی بات میں بھی غریب کا ایجنڈا شامل نہیں ہوتا، پی ڈی ایم اپنی ذاتی جبکہ وزیراعظم ملکی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔