کورونا کی دوسری لہر مشکل وقت، پہلے کی طرح سرخرو ہوں گے: یاسمین راشد

Published On 04 January,2021 12:30 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر مشکل وقت، پہلے کی طرح سرخرو ہوں گے، ڈاکٹرز اور ہسپتال عملے کے رویوں کو مانیٹر کر رہے ہیں، ادویات نہ ملنے کی شکایت پر سخت ایکشن ہوگا۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج راولپنڈی میں 20 نئے کورونا کیس رپورٹ ہوئے، راولپنڈی میں کورونا کی پہلی لہر میں 2536 کیس رپورٹ ہوئے تھے، حکومت نے ٹیسٹ کے ساتھ مریضوں کا علاج بھی کیا، 15 روز میں آر آئی یو بھی فعال ہو جائے گا، بجٹ دے دیا، ہماری کوشش ہے کورونا وبا سے نجات پائیں۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 40 ارب روپے حکومت پنجاب دواؤں پر خرچ کر رہی ہے، اگر ہسپتال سے باہر سے دوا منگوانے کی شکایت ملی تو ایکشن لیں گے، اسامیوں کا اشتہار دیا جائے گا اور پروسیجر کے مطابق بھرتی ہوگی، پبلک سروس کمیشن کے تحت لوگ سلیکٹ ہوتے ہیں۔
 

Advertisement