اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بہاولپور میں صرف پی ڈی ایم کا شو تھا، پاور نہیں تھی، مریم صاحبہ بتائیں جنوبی پنجاب کو کس نے محروم رکھا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز بہاولپور میں پی ڈی ایم کا شو تھا، شو میں پاور نہیں تھی اس لیے اسے پاور شو نہیں کہا جائے گا، دیکھنا یہ ہے کہ جنوبی پنجاب کو محروم کس نے رکھا ؟ حکومت نے جنوبی پنجاب کے حوالے سے 2 بڑے فیصلے کیے، پچھلی کئی دہائیوں سے پنجاب میں کس کی حکومت تھی ؟ کس کے دور میں جنوبی پنجاب کے فنڈز کہیں اور خرچ کیے گئے ؟ ملتان اور بہاولپور میں دو انتظامی سیکریٹریٹ قائم کیے گئے۔