اسلام آباد: (دنیا نیوز) لاپتہ افراد کمیشن نے مقدمات سے متعلق ماہانہ اعداد و شمار جاری کر دیئے جن کے مطابق 31 دسمبر تک لاپتہ افراد کے 4 ہزار 798 مقدمات نمٹا دیئے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق اب تک لاپتہ افراد کے 6 ہزار 921 کیسز کمیشن کو موصول ہوچکے ہیں جن میں سے دسمبر کے مہینے میں لاپتہ افراد کے 67 نئے کیسز موصول ہوئے۔ اس وقت لاپتہ افراد کی تعداد صرف 2123 ہے جو کمیشن کی کامیابی ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے جسٹس (ر)جاوید اقبال کی کوششوں کو سراہا،وہ اعزازی طور پر لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی کر رہے ہیں۔ جسٹس جاوید اقبال تنخواہ یا کوئی مراعات نہیں لے رہے، ان کی صدارت میں لاپتہ افراد کمیشن کی کارکردگی شاندار رہی۔