لاہور میں گندگی کے ڈھیر، کچرے سے تعفن اٹھنے لگا، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ

Published On 04 January,2021 09:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کو گندگی کے ڈھیروں سے نجات نہ مل سکی۔ اہم شاہراہوں پر پڑے کچرے سے بدبو اور تعفن کے ساتھ ٹریفک روانی بھی متاثر ہونے لگی۔

تفصیل کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں صفائی کی صورت حال ابتر ہو چکی ہے۔ مرکزی شاہراہوں، چوراہوں اور گلیوں میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ کوڑا اٹھانے بارے ایل ڈبلیو ایم سی کی ڈیڈ لائن بھی گزر گئی لیکن صفائی تو درکنار اس بارے موثر حکمت عملی بھی نہیں بنائی جا سکی ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں 25 روز سے پڑے کوڑے کے ڈھیروں نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔ بروقت صفائی کا عمل نہ ہونے سےگڑھی شاہو، حبیب اللہ روڈ اور سنگھ پورہ سمیت کئی علاقوں میں کوڑا جمع ہے۔

ایمپریس روڈ ریلوے ہیڈ کوارٹرز کے قریب بھی کوڑے کے کنٹینرز مکمل بھرے رہتے ہیں۔ کوڑا کنٹینرز سے باہر نکل کر گلیوں میں بھی بکھرنے لگا ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی لاہور پر کوئی توجہ نہیں ہے۔ کئی کئی روز کوڑا پڑا رہتا ہے، مگر کوئی اٹھانے نہیں آتا۔

لاہوریوں کا مزید کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے بار بار کے دعوؤں پر اب انہیں کوئی یقین نہیں رہا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے