لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب وائی فائی منصوبے کی بندش سے متعلق پروپیگنڈہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔
وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، پارکس، سرکاری دفاتر اور بازاروں میں فری وائی فائی کی سہولت بدستور جاری ہے، بزدار حکومت ڈیجیٹل پنجاب ویژن کے تحت فری وائی فائی منصوبے کو پنجاب بھر تک پھیلانے کیلئے پرعزم ہے۔