ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

Published On 09 January,2021 10:16 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے، گلگت بلتستان اور بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، آزاد کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں چترال، دیر اور سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، سب سے کم درجہ حرارت قلات، زیارت اور لیہ میں منفی بارہ، گوپس میں منفی گیارہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دس، کالام، بگروٹ میں منفی نو، استور، ہنرہ میں منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 

Advertisement