اسلام آباد: (دنیا نیوز) آج پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں بھی خنکی چھائی رہی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا جبکہ پنجاب میں گوجرا نوالہ، لاہور، خوشاب، نورپورتھل، سرگودھا، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال ، گجرات ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جوہر آباد، جھنگ، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، خانیوال، ساہیوال، خان پور اور رحیم یار خان میں شدید دھند چھائی رہی۔
صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ سندھ کے علاقوں گھوٹگی ،خیر پور،سکھر اور لاڑکانہ میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے۔ بالا کوٹ، خیبرپختونخوا کے علاقوں مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔